Saturday, April 20, 2024

ایشین ڈیولپمنٹ بنک پاکستان کو پشاور میں بارشوں سے متاثرہ اور ٹی ڈی پیز کیلئے 225ملین ڈالر امداد دےگا

ایشین ڈیولپمنٹ بنک پاکستان کو پشاور میں بارشوں سے متاثرہ اور ٹی ڈی پیز کیلئے 225ملین ڈالر امداد دےگا
April 29, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشین ڈویولپمنٹ بنک نے پشاور میں بارشوں سےمتاثر علاقوں اور شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بے گھر ہونے والے مثاثرین کی آبادکاری کے لئے 225ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ورنر لیپاک نے آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ،ملاقات میں انہوں نے پشاور میں بارشوں اور طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور 225ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ۔امدادی پیکیج اگلے ماہ کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا ۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ پہلی ترجیح ہے کہ ایک ایسا ڈیزاسٹر فنڈ  تخلیق کیا جائے جس سے مستقبل میں ہونے والی تباہیوں اور آفات کے موقع پر لوگوں کی مددکی جاسکے۔ اس موقع پرایشین بنک کے کنٹری ہیڈ نے توانائی سیکٹر میں حکومت کی مدد کرنے میں بھی دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔