Wednesday, April 24, 2024

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات
August 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے  ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی جس میں بینک کے صدر نے وزیر اعظم کو پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریف کیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقا ت میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقات کو غربت سے نکالنا  ،  اچھی حکمرانی کے لیے   ٹیکس بیس بڑھانا، ادارہ جاتی اصلاحات اور سروس ڈلیوری  حکومت کی ترجیحات ہیں ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ملاقات میں  اے ڈی بی کے نائب صدر شیچن چین، سینئر ایڈوائزر احسان خان اور کنٹری ڈائریکٹر ژیاہونگ یانگ شامل تھے  ۔  وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور سینئر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے  ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے کہا کہ  پسماندہ طبقہ کو غربت سے باہر نکالنے میں مدد کرنا پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے۔