Thursday, March 28, 2024

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی پاکستانی معیشت کی کورونا سے ریکوری کو تسلی بخش قرار دے دیا

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی پاکستانی معیشت کی کورونا سے ریکوری کو تسلی بخش قرار دے دیا
December 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ایشین ڈویلپمنٹ بینک بھی حکومتی اقدامات کا معترف نکلا۔ پاکستانی معیشت کی کورونا سے ریکوری کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعمیراتی اور پیداوار کے شعبوں میں ریکوری سر فہرست رہی۔ حکومت نے ان دونوں شعبوں کو تعاون فراہم کیا۔ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں ریکوری کی رفتار سست رہی۔ دنیا کے مختلف خطوں میں ریکوری کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ ان رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے نئے نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں۔ سرمایہ کاری گزشتہ تین سہ ماہیوں میں سست پڑتی جارہی تھی۔

 ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق چین میں ریکوری کی رفتار نسبتاَ تیز رہی۔ تمام ممالک میں معاشی اشاریے اور اہداف کے تعین میں اعتماد کا فقدان نظر آیا۔ عمومی طور پر جنوبی ایشیا میں معیشت 6.8 فیصد تک سکڑ رہی تھی۔ رواں سہ ماہی میں صورتحال بہتر اور معیشت 6.1 تک ہو گئی ہے۔