Thursday, March 28, 2024

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو بچھاڑ دیا

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو بچھاڑ دیا
October 19, 2018
مسقط (92 نیوز) پاکستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جنوبی کوریا کو بچھاڑ دیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد، عمر بھٹہ اور محمد رضوان نے گول کئے۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑ رہی ہیں ، گرین شرٹس  دوسرے معرکے میں کل روایتی حریف بھارت  کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ پاکستانی ٹیم 22 اکتوبر کو اومان ،24 اکتوبر کو جاپان ،25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔ پہلے مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوائیں گی ،فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔