Friday, April 26, 2024

ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے زندگی کی 73 بہاریں دیکھ لیں

ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے زندگی کی 73 بہاریں دیکھ لیں
July 24, 2020
لاہور (92 نیوز) ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے زندگی کی 73 بہاریں دیکھ لیں۔ رنز مشین کا  ٹائٹل پانے والے ظہیر عباس کو ون ڈے میں مسلسل تین سنچریاں  بنانے والے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ہیپی برتھ ڈے ایشین بریڈ مین، ظہیر عباس 73 برس کے ہو گئے۔ 24جولائی 1947 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے لیجنڈری بلے باز نے اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 274 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مقبولیت حاصل کی۔ ظہیر عباس  کو ون ڈے میں لگا تار تین سنچریاں بنانے والے پہلے  بلے باز کا اعزاز بھی حاصل ہے، ظہیر عباس نے 78ٹیسٹ میں 5062 جبکہ 62 ون ڈے میں 2572 رنز بنائے ہیں۔ ظہیر عباس آئی سی سی  کے صدر  کے طور پر   خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔