Wednesday, April 24, 2024

ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ آج اسلام آباد میں ہوگی

ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ آج اسلام آباد میں ہوگی
October 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ آج اسلام آباد میں ہوگی، باکسر عامر خان کا کہنا ہے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ لائیں گے، اب تسلسل کے ساتھ پاکستان میں باکسنگ کروائیں گے۔ پاکستان کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ آج سے وفاقی دارالحکومت میں سجے گا، ایونٹ سے قبل تمام باکسرز کی پبلک ویٹ تقریب اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر باکسرز کا حوصلہ بڑھانے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ باکسر عامر خان گفتگو میں کہا کہ ہم نے پاکستان نے باکسنگ لانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کردیا۔ باکسر عامر خان نے کہا کہ عثمان وزیر ہمارا کھلاڑی ہوگا جو مکمل طور پر تیار ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان میں دوسرے باکسنگ ایونٹ کا اعلان کریں گے، تسلسل کے ساتھ پاکستان میں باکسنگ کروائیں گے لیکن اس کے لیے حکومت اور اداروں کا مکمل تعاون چاہیے۔