Sunday, September 8, 2024

ایشین انڈر13 فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ایشین انڈر13 فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
August 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)کوریا میں ہونے والے انڈر 13 ایشین فٹ بال کی فاتح پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق انڈر 13 فٹ بال ٹیم جب ایئر پورٹ پہنچی تو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں ،بچوں کے والدین اور شائقین کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ فاتح ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ایئر پورٹ کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیم کے مینجر آغا امجد نے کہا کہ بچوں نے شاندار کھیل پیش کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ٹیم کے کوچ اسد خان نے کہا کہ بچوں نے مشکلات کے باوجود اپنے سے بہتر ٹیموں کو زیر کیا۔ کھلاڑیوں نے  بھی میڈیا سے بات چیت کی اور شاندار کارکرد گی کو محنت اور والدین کی دعاؤں کا  ثمر قرار دیا۔