Saturday, May 18, 2024

ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا نے جیت لیا

ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا نے جیت لیا
December 6, 2017

ایڈیلیڈ (92 نیوز) ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا نے جیت لیا۔ 354 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کے ارمان خاک میں ملا دیے۔ آسٹریلوی ٹیم نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی میدان مار لیا۔ کینگروز نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 120 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔
آخری روز انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سے اپنی نا مکمل اننگز شروع کی تو کپتان جوئے روٹ 67 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کرس ووکس پانچ ،جبکہ معین علی صرف دو رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
جونی بیئر سٹو نے تھوڑی مزاحمت دکھائی لیکن 36 رنز ہی بنا پائے۔
اوورٹن سات جبکہ اسٹورٹ براڈ آٹھ رنز تک محدود رہے۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 233 کے مجموعے پر ہمت ہار گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پانچ ، ہیزل ووڈ اور لائن نے دو،دو جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
شان مارش کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایورڈ دیا گیا۔
آسٹریلیا نے پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔