Friday, April 19, 2024

ایشیاکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش روانہ

ایشیاکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش روانہ
September 27, 2018
لاہور (92 نیوز) ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہو گئی۔ پاکستانی انڈر 19 ٹیم کا 15 رکنی دستہ بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں تین میچ کھیلےگا۔ نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ جیت کیلیے پُرعزم ہیں۔ ٹیم کے کوچ اعظم خان کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیمیں مضبوط اور مسلسل کھیل کر میدان میں اُتر رہی ہیں۔ امید ہے لڑکے اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین کرکٹ مایوس ہیں۔ ایسے میں کرکٹ لوورز نے اپنی امیدیں انڈر 19 ٹیم سے لگالی ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کا سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ سےمقابلہ ہوگا۔