Friday, April 19, 2024

ایشیاکبڈی کپ : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پچھاڑ دیا

ایشیاکبڈی کپ : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پچھاڑ دیا
May 6, 2016
واہ کینٹ(92نیوز) پاکستانے بھارت کوکبڈی میچ میں شکست دے کرایشیاکبڈی کپ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا ،پاکستان نے بھارت کوانیس پوائنٹس سے مات دی۔ تفصیلات کےمطابق ایشیاکپ کبڈی کے فائنل میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے روائتی حریف بھارت کوچاروں شانے چت کردیا۔ واہ کینٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑی شروع سے ہی کھیل پر چھائے رہے اوربھارتیوں کاایک بھی داؤنہ چلنے دیا۔ پاکستان نے اکتیس کے مقابلے میں پچاس پوائنٹس حاصل کئے اورایشیاکبڈی کپ کافاتح ٹھہرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعزاز کے دفاع میں بھی کامیاب رہا ہے ۔