Saturday, April 27, 2024

ایشیائی پیسفک سمٹ میں بھارتی پارلیمنٹیرین کو سکیورٹی اسٹاف نے ہال سے نکال دیا

ایشیائی پیسفک سمٹ میں بھارتی پارلیمنٹیرین کو سکیورٹی اسٹاف نے ہال سے نکال دیا
November 19, 2019
کمبوڈیا ( 92 نیوز) بھارت کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ،  کمبوڈیا میں ہونے والی ایشیائی پیسیفک سمٹ میں بھارتی پارلیمنٹیرین وجے جولی  کو سیکورٹی اسٹاف نے ہال سے نکال دیا۔ بھارت کو کمبوڈیا میں بھی منہ کی کھانی پڑی ،  ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے ‏مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر بھارتی وفد کی جھڑپ اور تقریر روکنے کی ‏کوشش پر کانفرنس کی سیکیورٹی نے بھارتی پارلیمنٹرین وجے جولی کو ہال سے باہرنکال دیا۔ کمبوڈیا میں ایشیائی پیسیفک سمٹ 2019 جاری ہے ، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے ‏مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کئے گئے ۔ [caption id="attachment_252167" align="alignnone" width="500"] ایشیائی پیسفک سمٹ میں بھارتی پارلیمنٹیرین کو سکیورٹی اسٹاف نے ہال سے نکال دیا[/caption] کانفرنس سے خطاب میں  ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو اور انسانی ‏حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکرچھیڑا تو بھارتی وفد کوسچائی ہضم نہ ‏ہوسکی جس پرانھوں نے احتجاج شروع کر دیا اور تقریر روکنے کی کوشش کی ۔‎ ‎   نے سکیورٹی سٹاف کے ذریعے بھارتی پارلیمنٹیرین وجے جولی کوہال سے ‏باہرنکال دیا۔ تقریرروکنے پر ایک بار پھر بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈپٹی اسپیکر ‏قومی اسمبلی نے شورشرابے کےباوجود بھی اپنی تقریرجاری رکھی۔