Thursday, March 28, 2024

ایشیائی ممالک میں کافی حد تک کورونا وائرس پر قابو پایا جا چکا

ایشیائی ممالک میں کافی حد تک کورونا وائرس پر قابو پایا جا چکا
March 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)کورونا وائرس نے   امریکا اور یورپی ممالک میں تباہی مچارکھی ہے   اس کے برعکس  چین ،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک  میں  اس پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے ۔، ان ممالک نے  وائرس کی روک تھام کیلئے  ایسے کیا اقدامات کیے تھے اور ان سے کیا سبق حاصل کیا جاسکتا ہے۔

غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں  ، پوری دنیا کو کورونا وائرس کی عفریت کا سامنا ہے  ، بالخصوص  اٹلی ،برطانیہ ،فرانس ،اسپین  اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک  اس پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔

غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں  ، پوری دنیا کو کورونا وائرس کی عفریت کا سامنا ہے  ، بالخصوص  اٹلی ،برطانیہ ،فرانس ،اسپین  اور امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک  اس پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔

اس کے برعکس  چین ،جنوبی کوریا ،تائیوان اور سنگاپور میں کورونا وائرس  آخری سانسیں لے رہا ہے  ، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی بہت سی وجوہات ہیں  ۔

بروقت اقدامات

چین میں جب  پہلا کیس رپورٹ ہوا تو  سنگاپور،تائیوان اور  ہانگ کانگ نے سرحدی پوائنٹس پر سکریننگ بڑھادی گئی تھی ، جس کے باعث وائرس  کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ۔

تشخص کیلئے مفت اور   بڑے پیمانے  پر ٹیسٹنگ 

دوسری  وجہ  وائرس کی تشخص کیلئے مفت اور   بڑے پیمانے  پر ٹیسٹنگ  ہے  ۔ ابتدائی طور پر  جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا  لیکن   حکام نے   تیزی سے ٹیسٹنگ کِٹ تیار کرکے اس پر قابو پایا، جنوبی کوریا میں یومیہ دس ہزار افرادا کا مفت ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔

تمام افراد کی ٹیسٹنگ

صرف  مشتبہ افراد ہی نہیں بلکہ ان سے ملنے والے افراد کو ڈھونڈنا بھی  مرض کو روکنے میں معاون ثابت ہوا ، سنگاپور میں پولیس اہلکاروں نے  سی سی ٹی وی کی مدد سے چھے ہزار افراد کو ڈھونڈ کر ان کی ٹیسٹنگ  کی اور  نتائج آنے تک انہیں سیلف آئسو لیشن میں رہنے کی ہدایت کی ۔

لاک ڈاؤن

وائرس کے تدارک کیلئے  لاک ڈاؤن انتہائی ضروری ہے ، چینی صوبے ووہان میں جب  کورونا وائرس  نے پھیلنا شروع کیا تو  حکومت نے  پورے ملک کو ہی قرنطینہ سنٹر میں بدل دیا، اسکول،کاروباری مراکز  اور دفاتر بند کردئیے گئے  ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی اور خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا۔

عوام کا رویہ 

آخری اور وبا روکنے کی سب سے بڑی وجہ عوام کا رویہ  تھا   جنہوں نے   صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے    حکومتی احکامات پر عمل کیا  جس کے آج  انہیں ثمرات مل رہے ہیں ۔