Friday, March 29, 2024

ایشیائی مارکیٹوں میں شیئرز کی قیمتیں گر گئیں

ایشیائی مارکیٹوں میں شیئرز کی قیمتیں گر گئیں
September 26, 2016
ٹوکیو (ویب ڈیسک) وال سٹریٹ کے شیئرز میں کمی کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان نوٹ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق سرمایہ کاروں کی تمام تر نظریں فی الحال امریکی صدارتی امیدواروں کے مباحثے پر اٹکی ہوئی ہیں۔ جاپانی مارکیٹوں میں بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اگرچہ وال سٹریٹ نے دن کا آغاز اچھے کاروبار سے کیا مگر مارکیٹ کے اختتام تک وہ خسارے کا شکار ہو چکی تھی۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ آٹھ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں چھ ہفتے پڑے ہیں لیکن اس کے اثرات ابھی سے سٹاک مارکیٹوں پر پڑنے شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے مباحثے کے بعد ایشیائی مارکیٹوں کو استحکام ملے گا۔