Monday, May 13, 2024

ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملاجلا رجحان

ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملاجلا رجحان
August 10, 2020

ہانگ کانگ ( 92 نیوز) ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرملا جلا رجحان دیکھا جا رہاہے ۔ جاپان اور ہانگ کانگ کے انڈیکس میں کمی جبکہ شنگھائی انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں جاپان کے نکی انڈیکس کا جو کاروبار کے آغاز پر 88اعشاریہ دو ایک پوائنٹ گرا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 87 اعشاریہ آٹھ نو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری جانب چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں چودہ اعشاریہ دو چار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ ہفتے کے اختتام پرامریکی خام تیل کی قیمت اکتالیس اعشاریہ چھے نو اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت چوالیس اعشاریہ آٹھ ایک ڈالر فی بیرل تک رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے، گذشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت دو ہزار انتیس ڈالر رہی۔