Friday, April 26, 2024

ایشیائی مارکیٹ میں یورو کی قدر تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ایشیائی مارکیٹ میں یورو کی قدر تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
November 20, 2017

سنگا پور (ویب ڈیسک) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے یورو کی قدرگزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جس کی وجہ جرمنی میں جاری سیاسی کشمکش رہی۔

سنگا پور ٹریڈ میں یورو کی شرح تبادلہ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ1.1735ڈالر سے 1.1862 ڈالر پر آگئی جبکہ ین کے مقابلے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 131.16 ین رہی جو جمعہ کو 131.43 ین پر تھی۔ چھے بڑی کرنسیوں کی باسکٹ ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے پیر کو 93.968پر رہا۔