Saturday, April 20, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ساڑھے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ساڑھے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
August 19, 2021 ویب ڈیسک

منیل (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے ساڑھے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کیلئے دیا جارہا ہے۔ شکار پور راجن پور سیکشن کو منصوبہ کے تحت دو لین سے چار لین کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت کی جائیگی۔ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا مقصد کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کو اقتصادی مراکز کو جوڑنا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قرض کی فراہمی کے بعد 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا۔