Wednesday, May 8, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
January 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی، رقم سے پنجاب کے سات شہروں کے منصوبوں کے ماسٹر پلان، ڈیزائن اور بزنس پلان کی تیاری میں مدد ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی۔ اے ڈی بی کے مطابق قرضہ سے سات شہروں میں سرمایہ کاری اورسروس ڈلیوری کا جامع پلان تیارکیا جائے گا اور یہ رقم صوبہ پنجاب میں اربن ڈیویلپمنٹ پلاننگ پرخرچ کی جائے گی۔ اے ڈی بی کے مطابق قرضے سے شہری منصوبوں کیلئے ماسٹر پلان، انجینئرنگ ڈیزائن اور بزنس پلان کی تیاری میں مدد ملے گی، پنجاب حکومت نے اربن ڈیویلپمنٹ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحرک کردار ادا کیا ہے۔ سات شہروں بہاولپور، ڈی آئی خان، ملتان، مظفر گڑھ ،رحیم یار خان، راولپنڈی اورسرگودھا منصوبوں کیلئے قرض کی منظوری دی گئی ہے، ان فنڈز سے ماحولیاتی مسائل سے بھی نمٹا جا سکے گا۔