Friday, April 19, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشگوئی
April 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں خطرناک کمی کی پیشگوئی کر دی۔

 معاشی ترقی اور اہداف پورے ہوسکیں گے یا نہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملک میں خوشحالی اور ترقی کے دعوں کی قلعی کھول دی۔

 رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال معاشی شرح نمو چھ فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف تین اعشاریہ نو فیصد رہے گی۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بلند ترین شرح پر رہے گا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانی کی قلت کے باعث زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا اور تو اور آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بجٹ خسارے پر قابو پانا مشکل ہو گا۔

 رپورٹ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی مہنگائی کی وجہ قرار ساتھ ہی مہنگائی میں مذید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

 رپورٹ کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے بڑی صنعتوں کی ترقی کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو گیا۔ کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کو قرضے کی دستیابی میں اضافہ ہوا جبکہ بیرونی قرضوں کی واپسی کیلئے حکومت کو بھاری غیرملکی قرضے لینا پڑیں گے۔