Thursday, April 25, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو20 لاکھ ڈالر گرانٹ جاری کرنیکی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو20 لاکھ ڈالر گرانٹ جاری کرنیکی منظوری
March 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایشیائی تریاتی بینک نے  کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرگرانٹ جاری کرنے کی منظوری  دے دی۔

ایشیائی تریاتی بینک  کے  اعلامیے کے مطابق گرانٹ ایشیا  پیسفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے، کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے اے ڈی بی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

دوسری طرف آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے پیکیج کا اعلان متوقع ہے،مشیر خزانہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔