Thursday, April 18, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے کیلئے 30  کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

دریائے کنہار پر ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 300 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ منصوبہ دوہزار ستائیس تک مکمل ہوگا۔ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے کلین انرجی میں اضافہ ہوگا۔

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 1200 ملازمتوں کے مواقع میسر آئینگے، جس میں سے 40 فیصد ملازمتوں پر مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا۔حکومت خیبر پختونخوا 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔