Thursday, March 28, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی
December 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح دس فیصد ہے جو بڑھ سکتی ہے۔ ایشیا میں بھی مہنگائی کی شرح 2.8 فیصد سے بڑھ کر 3.1 فیصد ہو جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 73 فیصد سے کم ہے جو کہ آئندہ مالی سال  بڑھ سکتی ہے۔ بھارت کی عمومی گروتھ 2019 میں 6.5 فیصد اور 2020 میں  7.2 فیصد رہے گیا۔ علاقے کی عمومی گروتھ 5.4 فیصد سے کم ہو کر 5.2 فیصد ہو جائے گی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا علاقے کی گروتھ میں کمی کا بنیادی سبب تجارتی تناؤ ہے۔ طویل المدتی تجارت اور تجارتی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔