Tuesday, May 14, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.3ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.3ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول
December 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.3 ارب ڈالر کی خطیر رقم موصول ہوگئی ، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی ،یہ رقم بجٹ سپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے خرچ کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ شب ایشیائی ترقیاتی بینک  کی جانب سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی رقم مصول ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا بلکہ روپے کی قدر میں بھی بہتری آئے گی ۔ اے ڈی پی کی جانب سے فراہم کی گئی رقم بجٹ سپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال کی جائے گی جس سے معیشت میں مزید بہتری آنے کے امکانات ہیں ۔ اسکے علاوہ یہ رقم معاشی استحکام، حکومت کے انتظامی امور ، انفراسٹرکچر اور توانائی کے مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔