Wednesday, April 24, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

آؤٹ لک رپورٹ 2021 کے مطابق پاکستان میں مہنگائی میں  اضافہ کی وجہ بجلی ٹیرف اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کو قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں مجموعی مہنگائی 5.8 فیصد کے بجائے 5.9 فیصد رہے گی۔ پاکستان میں کپاس اور گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ پاکستان میں خدمات کے شعبے کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی۔ جنوبی ایشیا میں اس سال معاشی شرح نمو 8.8 فیصد کے بجائے 8.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اے ڈی بی رپورٹ میں افغانستان کے تشویشناک معاشی  حالات کا بھی تذکرہ ہوا۔ عالمی امداد میں کمی کو بحران کی وجہ قرار دیا۔ بھارت میں  بھی مہنگائی 5.9 فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔