Saturday, April 20, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا قرض دیگا

ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا قرض دیگا
April 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے رعایتی شرح پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرکا قرض دے گا ،معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملنے والا قرضہ پنجاب کے سات بڑے شہروں میں انجینئرنگ اور  ترقیاتی منصوبوں کو ڈیزائن کرنے کے لئے منصوبہ سازی اور فنانسنگ پرخرچ کیاجائیگا ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن شہروں پر  رقم خرچ کی جائے گی ان میں بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں  ۔