Saturday, May 11, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 22کروڑ ڈالر کی امداد منظور کرلی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 22کروڑ ڈالر کی امداد منظور کرلی
June 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کےلئے بائیس کروڑ ڈالر کی امداد منظور کرلی۔ امدادی رقم حالیہ سیلاب سے تباہ ہونیوالی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوسکتا ہے۔ گرمی کی حالیہ لہر ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ ستمبر دو ہزار چودہ میں سیلاب سے پچیس لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ لاکھوں کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یشیائی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی پر چوالیس کروڑ ڈالر کی رقم درکار ہے۔ امدادی رقم سے آزاد کشمیر کے تین اضلاع میں بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ پاکستان کےلئے فی الحال بائیس کروڑ ڈالر کی امداد منظور کی گئی ہے۔