Wednesday, April 24, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 7.1ارب ڈالر قرض دینے کااعلان کردیا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 7.1ارب ڈالر قرض دینے کااعلان کردیا
October 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو  7.1 ارب ڈالر قرض  دینے کا اعلان کر دیاہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ہیڈ کوارٹرز نے پاکستان کو تین برس کےلئے 7.1 ارب ڈال قرضہ دینے کی تصدیق کردی  ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کا کہنا ہے قرضہ ملکی ڈھانچے کی ترقی ،توانائی میں اضافے ، ادارہ جاتی اصلاحات اورسماجی تحفظ  کے لئے استعمال کیا جائےگا۔ ایشیائی بینک کے مطابق  قرضہ 2018- 2020 کے لئے منظورکیا گیا ہے۔  بینک نے پی ٹی آئی حکومت کے 100 دنوں کے ایجنڈے کو بھی سراہا  تاکہ نئی حکومت ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو ترقی وخوشحالی دے سکے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیرخزانہ اسد عمر،وزیرپلاننگ خسرو بختیار،وزیرتعلیم شفقت محمود اور وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرعشرت حسین سے ملاقات کی تھی۔ پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض دینے کے اعلان کی تصدیق کر دی ۔