Friday, March 29, 2024

  ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی فنڈنگ بڑھانے پر غور شروع کر دیا

  ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی فنڈنگ بڑھانے پر غور شروع کر دیا
July 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی فنڈنگ بڑھانے پرغورکرنا شروع کردیا ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر کے فنڈز بہت جلد جاری کردیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید سے ملاقات ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے سالانہ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چین میں قائم کیے جانیوالے ایشین انفرا اسٹرکچر بنک کے قیام کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کا کہنا تھا کہ ایشین انفرا سٹرکچر بنک کا قیام میگا منصوبوں کی تکمیل میں اہم ثابت ہوگا۔ اس سے ایشیائی ترقیاتی بنک کو بھی مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ سمیع سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی فنڈنگ بڑھانے پر غور کررہا ہے۔ اے ڈی بی نے 40 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ 40  کرڑ ڈالر بہت جلد پاکستان کو جاری کردیے جائیں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کا اہم پارٹنر ہے پاکستان انرجی اور انفرا اسٹرکچر کے اہم منصوبے شروع کررہا ہے۔