Sunday, May 12, 2024

ایشیائی بینک نے پاکستان میں زرعی قرضوں کوغربت کنٹرول کرنے کیلئے ناکافی قرار دیدیا

ایشیائی بینک نے پاکستان میں زرعی قرضوں کوغربت کنٹرول کرنے کیلئے ناکافی قرار دیدیا
September 10, 2019
منیلا (92 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں زرعی شعبے کے قرضے کو غربت کم کرنے کے لئے ناکافی قرار دیدیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق یہ قرضہ فصلوں کی ترقی میں بھی مددگار نہیں ، پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کو ملنے والا قرضہ غیرزرعی سرگرمیوں میں ضائع ہو رہا ہے ، صرف 64 فیصد قرض چاول کی فصل کے لئے استعمال ہوتا ہے ، 25 فیصد قرض ذاتی ضروریات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 فیصد قرضہ پارٹ ٹائم بزنس بنانے اور بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ، کاشتکاروں کودرپیش مالی مشکلات کے باعث قرضہ لینے کا رحجان بڑھ رہا ہے ، حکومت کو نئی قرضہ پالیسی لانا ہوگی ، زرعی اورکاروباری قرضوں کو الگ کرنا ہو گا۔ اس رپورٹ کے مطابق کھیتوں کا سائز اور کم آمدنی کو مدنظر رکھنا ہوگا، کھیتوں کے علاہ بھی کاشتکاروں کو وسیلہ روزگاربنانا ہوگا۔ فصلوں کی انشورنس کا نظام بلا تاخیر متعارف کرانا ہوگا،بینکوں کے علاوہ بھی کاشتکار قرضہ لیتے ہیں جس سے غربت بڑھ رہی ہے۔