Friday, March 29, 2024

ایشیائی، یورپی سٹاک مارکیٹیں گراوٹ کا شکار

ایشیائی، یورپی سٹاک مارکیٹیں گراوٹ کا شکار
October 28, 2016
ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یورپ، ایشیا اور دیگر سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں بینگ سینگ انڈیکس دو سو اڑسٹھ پوائنٹ کمی کے بعد تئیس ہزار چھپن پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بینچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس دس اعشاریہ پانچ پوائنٹس کمی کے بعد تین ہزار ایک سو پانچ پر پہنچ گیا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں دو سو پچیس انڈیکس پچاس پوائنٹس کمی کے بعد سترہ ہزار تین سو اکتالیس پوائنٹس پر اور ٹاپکس انڈیکس صفر اعشاریہ صفر سات پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد تیرہ سو بیاسی پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب برطانیہ اور یورپی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ لندن سٹاک میں ایف ٹی ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس صفر اعشاریہ دو نو فیصد کمی کے بعد چھ ہزار نو سو سینتیس تک گر گیا۔ فرینکفرٹ سٹاک مارکیٹ میں تھرٹی انڈیکس میں صفر اعشاریہ ایک سات فیصد جبکہ پیرس سٹاک کے فورٹی انڈیکس صفر اعشاریہ ایک آٹھ فیصد کمی کے بعد چار ہار پانچ سو چھبیس تک گرگیا۔