Saturday, May 18, 2024

ایشیاء پیسیفک گروپ کا حکومتی اداروں سے تمام خیراتی تنظیموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

ایشیاء پیسیفک گروپ کا حکومتی اداروں سے تمام خیراتی تنظیموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ
March 27, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ایشیاء پیسیفک گروپ نے حکومتی اداروں سے تمام خیراتی تنظیموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

حکومتی اداروں کے ایشیاء پیسیفک گروپ کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو گئے۔ گروپ نے تمام خیراتی تنظیموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ایسی تنظیموں کے ناموں کی فہرست مکمل کر کے ایف اے ٹی ایف کو دی جائے۔

گروپ کی آبزرویشن کے مطابق گذشتہ دو دن میں پیش کی گئیں فہرستیں نامکمل ہیں۔ گروپ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف نیکٹا کی بریفنگ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے تمام فہرستیں اور بریفنگ مکمل کر کے ارسال کی جائیں۔

گروپ کی آبزرویشن کے مطابق گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اداروں کی ایسی تنظیموں کے خلاف مکمل کاروائی لازم ہے۔ منی لانڈرنگ اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ادارہ جاتی تربیت کے اہداف مکمل کر کے دیے جائیں۔

آئندہ اجلاس میں ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ گروپ کے حکام نے نیکٹا، ایف بی آر سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے سے بریفنگ لی۔