Friday, April 19, 2024

ایشیاء پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ایشیاء پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
September 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایشیاء پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 4 مزید سفارشات پر عملدرآمد مکمل کرلیا، پاکستان نے کل 40 میں سے 35 سفارشات پر عملدرآمد کیا۔ پاکستان کو کیٹگری "سی" میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلیدی امور میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، ریکارڈ کیپنگ، مشتبہ ٹرانزکشن کے امور شامل ہیں۔ پاکستان اٹلی، سعودی عرب اور برطانیہ کے بعد چوتھے نمبر ہے۔