Friday, April 19, 2024

ایشیا ہاکی کپ ، پاکستان اور بھارت میں آج ٹاکرا ہو گا

ایشیا ہاکی کپ ، پاکستان اور بھارت میں آج ٹاکرا ہو گا
March 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان آج  اپنے روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا ۔ دونوں ٹیمیں ابھی تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات صفر سے شکست دی تھی جب کہ جاپان کیساتھ میچ دو چو گولز سے برابر رہا تھا ۔ بھارت کے خلاف پاکستان کا بڑا میچ  شام 5 بجے شروع ہو گا۔