Friday, March 29, 2024

ایشیا ہاکی کپ ، بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی

ایشیا ہاکی کپ ، بھارت نے پاکستان  کو 1-3 سے شکست دے دی
March 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ایشیا ہاکی کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔ دونوں ٹیموں نےشروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے ۔لیکن پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی بھارت کے چنگلن سینا نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی ۔گرین شرٹس نےبھی گیند جال میں پہنچانے کیلئے سر توڑ کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکی ۔ قومی ٹیم نے میچ کےدوران یقینی گول کے کئی مواقع ضائع کیے ۔ تیسرے کوارٹر میں بھارت کے رامن دیپ اور ہرمن پردیپ سنگھ نے یکے بعد دیگرے گول کر کے اسکور تین ایک کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول علی شان نے کھیل کے آخری کوارٹر میں کیا۔ شکست کے باوجود قومی ٹیم نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ایونٹ کا دوسرا مرحلے اٹھارہ اکتوبر سے شروع ہوگا۔