Friday, April 19, 2024

ایشیا کےسب سے بڑے میوزک ایوارڈ ،ماما، کی رنگا رنگ تقریب کا ہانگ کانگ میں انعقاد

ایشیا کےسب سے بڑے میوزک ایوارڈ ،ماما، کی رنگا رنگ تقریب کا ہانگ کانگ میں انعقاد
December 3, 2015
ہانگ کانگ(ویب ڈیسک)ایشیاکے سب سے بڑے میوزک ایوارڈز"ماما" کی رنگارنگ تقریب ہانگ کانگ میں ہوئی جہاں گنگ نم اسٹائل سے شہرت پانے والے کورین گلوکارکی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لئےجبکہ جنوبی کورین بگ بینگ بینڈنے تین ایوارڈزجیت کرموسیقی کامیلہ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق ہانگ کانگ میں جماموسیقی کارنگ جہاں ایک لاکھ حاضرین  جمع ہوئے  اور ایشیا کے تمام بڑے موسیقاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ جنوبی کورین بینڈبگ بینگ نے ورلڈوائڈ فیورٹ آرٹسٹ ،آرٹسٹ آف داائیر اورسانگ آف داائیرکاایوارڈجیت کر ماماایوارڈزدوہزارپندرہ کامیلہ لوٹ لیا، میلے کے اختتام پر کورین گلوکارسائی نے اپنی نئی البم کے گانے پہلی بارلائیوپرفارم کرکے سماں باندھ دیا۔ پرفارمنس سائی کی ہواورگنگ نم اسٹائل نہ ہویہ توممکن نہیں لیکن اس باراس گانے پر سائی کے ہمراہ ہانگ کانگ کے اداکاربھی خوب جھومتے رہے۔