Thursday, April 25, 2024

ایشیا کی بہترین کرکٹ ٹیم کا اعزاز پاکستان کے نام

ایشیا کی بہترین کرکٹ ٹیم کا اعزاز پاکستان کے نام
October 29, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستانی ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیم بن گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان نے محدود اور طویل طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دبئی میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹیسٹ فارمیٹ کا ایک سو پچیس واں میچ جیتا۔ اس طرح وہ ایک سو چوبیس میچز جیتنے والے بھارت سے ایک میچ آگے نکل گیا۔ پاکستان نے یہ کامیابی تین سو چورانوے میچ کھیل کر حاصل کی جبکہ بھارت کو اس عدد تک پہنچنے کے لیے چار سو اکانوے میچ کھیلنا پڑے۔ سری لنکا اس فارمیٹ میں 75 فتوحات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ ون ڈے میں پاکستان نے آٹھ سو اکیاون میچ کھیل کر باون اعشاریہ نو کی اوسط سے چار سو اکیاون میچ جیتے۔ اس کے مقابلے میں بھارت نے آٹھ سو اکانوے میچ کھیل کر پچاس اعشاریہ پانچ کی اوسط سے چار سو پچاس میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ سری لنکا تین سو اٹھاون ون ڈے میچوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی کل فتوحات چھپن ہیں، سری لنکا بیالیس میچ جیت کر دوسری اور بھارت اکتیس میچوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔