Tuesday, April 23, 2024

ایشیا کپ ،بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو شکست دیدی

ایشیا کپ ،بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو شکست دیدی
September 19, 2018
دبئی ( 92 نیوز) ایشیا کپ کا میلہ دبئی میں جاری ہے ۔  بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو شکست دے دی ۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی  ، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنائے ۔ بھارتی کپتان روہت شرما 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  ۔  شیکھر دھون نے محتاط انداز اپناتے ہوئے 127 رنز  بنا کر ہانگ کانگ کیلئے رنز کا پہا ڑ کھڑا کر دیا۔ امباتی ریودھو نے 60 ، دنیش کارتک نے 33  رنز بنائے ۔سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی  اور شردل ٹھاکر  بغیر کوئی رن بنائے ہی چلتے بنے ۔ ہانگ کانگ کی جانب سے  اچھا آغاز  کیا گیا ۔ ہانگ کانگ کے اوپنر بلے بازوں نے174    رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی ۔ اوپنر نزاکت خان نے 92  اور انوشمان راتھ نے 73 رنز بنائے  مگر بعد میں آنے والا کوئی کھلاڑی ٹک کر نہ کھیل پایا  اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز ہی بنا پائی ۔ بابر حیات 18،کرسٹوفر کارٹر 3،کے ڈی شاہ 17، احسان خان 22، مک کائیچن 7 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ شکست کے ساتھ ہی ہانگ کانگ کا ایشیا کپ کے  ایونٹ سے سفر تمام ہو گیا ۔ بھارت آج اپنا دوسرا میچ  پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔