Thursday, May 2, 2024

ایشیا کپ ، پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ ، پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
September 16, 2018
دبئی ( 92 نیوز) ایشیا کپ کا میلہ دبئی میں جاری ہے ۔  ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ایونٹ میں  پہلی فتح سمیٹ لی ۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ا ور پوری ٹیم  116رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ہانگ کانگ کی ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جب کہ اعزاز خان 27 اور کنچت شاہ 26رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ گرین شرٹس کی جانب سے عثمان شنواری نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔شاداب خان نے  اپنی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو خوب  تگنی کا ناچ نچایا اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی  ۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی ہانگ کانگ کے دو مہرے کھسکائے جبکہ اسٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے 116رنز کے ہدف کے تعاقب محتاط بیٹنگ کا آغاز کیا اور  ہدف 23.4اوورز میں  2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان بلے باز امام الحق نے  ففٹی اسکور کی اور ناقابل شکست رہے۔فخر زمان 24اور بابر اعظم 33رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ عثمان خان شنواری 7.3 اوورز میں 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔