Tuesday, May 7, 2024

ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ کے لیے پاکستان  کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان
September 4, 2018
لاہور( 92 نیوز) ایشیا کپ کے لیے پاکستان  کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، گرین شرٹس کی کپتانی سرفراز احمد سنبھالیں گے، محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ فٹنس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیم میں فخر زمان ،شعیب ملک ،محمد عامر ،شاداب خان شامل ہیں امام الحق ،شان مسعود ،بابراعظم ،آصف علی ،حارث سہیل ، محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ فہیم اشرف ،حسن علی ،جنید خان ،عثمان شنواری ،شاہین شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے  البتہ عماد وسیم اور محمد حفیظ  16رکنی ٹیم اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق  نے کہا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،عماد وسیم کو فٹنس ثابت کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن معیار پر پورا نہ اترے ،احمد شہزاد سزا پوری کرنے کے بعد اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں ۔حفیظ کو ڈراپ کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں جب ضرورت پڑی ٹیم میں شامل کریں گے ۔ میگا ایونٹ  15ستمبر سے 28ستمبرتک  متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ۔