Friday, March 29, 2024

ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عروج پر

ایشیا کپ  کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عروج پر
August 29, 2018
ایبٹ آباد ( 92 نیوز) ایشیا کپ  کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں  ۔ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں نے سائیکلنگ اور نشانے بازی بھی کی۔ ایبٹ آباد میں کھلاڑی  سخت ٹریننگ کر رہے ہیں ، کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی  ،پلیئرز کو  نشانہ بازی کا بھی موقع دیا گیا۔ ایبٹ آباد کے مشکل راستوں پر کھلاڑیوں نے سائیکلنگ بھی کی، ذمہ داریوں کے حوالے سے کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دئیے گئے۔