Tuesday, April 23, 2024

ایشیا کپ کیلئے بھارت نے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ کیلئے بھارت نے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
September 1, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) بھارت نے ایشیاء کپ کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میگا ایونٹ میں آرام دیا گیا ہے، روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ روہت شرماکے علاوہ کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، کے ایل راہول، امباتیی رائیڈو، منیش پانڈے اور ایم ایس دھونی شامل ہیں ۔ ہردک پانڈیا،جسپریت بھومرا،کلدیپ یادیو ، بھونیشور کمار کو بھی انڈین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اکشر پٹیال،شردل ٹھاکر،یوزویندرا چھہال،دنیش کارتک اور خلیل احمد کو بھی ٹیم  کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ایونٹ کا آغاز 15ستمبر کو ہوگا  جبکہ پاک ،بھارت ہائی ولٹیج میچ 19ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔