Thursday, April 25, 2024

ایشیا کپ کی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے کے لیے 18 کھلاڑی کیمپ میں طلب

ایشیا کپ  کی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے کے لیے 18 کھلاڑی کیمپ میں طلب
August 30, 2018
لاہور (92 نیوز) ایشیا کپ  کی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے کے لیے 18 کھلاڑی کیمپ میں طلب کر لیے گئے ۔ قومی کھلاڑی  3 سے 10 ستمبر تک کیمپ میں  شرکت کریں گے۔ قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگے گا۔ سرفراز احمد ،فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک ، آصف علی، حارث سہیل ، شاداب خان ،محمد نواز بھی کیمپ میں طلب لر لیئے گئے۔ عماد وسیم، حسن علی، عثمان شنواری ،محمد عامر، جنید خان ،شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بھی کیمپ میں طلب کر لیے گئے۔ کیمپ سے قبل کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد میں آرمی انسٹرکٹرز کے زیر نگرانی سخت ٹریننگ کی ،پلیئرز نے نشانہ بازی ،سائیکلنگ  اورپش اپ  بھی لگائے۔ ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا ،پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔