Friday, May 17, 2024

ایشیا کپ کا آغاز آج سے ،پاک بھارت ٹاکرا19ستمبر کو ہوگا

ایشیا کپ  کا آغاز  آج سے ،پاک بھارت ٹاکرا19ستمبر کو ہوگا
September 15, 2018
دبئی (92 نیوز) ایشیا پر حکمرانی کی جنگ  شروع ہونے کو تیار ہے ۔ چھ ممالک کی ٹیموں کے  درمیان کانٹےکے مقابلے ہوں گے ،ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہو گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا ۔ ایشیا کپ کے 14 ویں ایڈیشن میں کل سے بڑے ٹاکروں کا آغاز ہوگا ، چھ ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم  کی گئی ہیں ۔ گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان ،بھارت،ہانگ کانگ  جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،بنگلہ دیش اور افغانستان  شامل ہیں ۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے ،پہلے روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا معرکہ ،شاہین سورماؤں سے 19 ستمبر کو ٹکرائیں گے ۔ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔