Saturday, April 20, 2024

ایشیا کپ ، بھارت نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ ، بھارت نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
September 24, 2018
دبئی ( 92 نیوز )  ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ  کیا  اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں  کے نقصان پر 237 رنز بنائے ۔ پاکستان کی بیٹنگ ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی ، ٹاپ آرڈر بری طرح فلاپ رہے ، امام الحق 10 ،فخر زمان 31رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابراعظم 9اسکور بنا کر رن آؤٹ ہو ئے ۔ کپتان سرفراز احمد نے شعیب ملک  کے ساتھ ٹیم کی ڈولتی ناؤ کو سنبھالا دیا  ، سرفراز احمد 44 جبکہ شعیب ملک 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ آصف علی نے ایک ہی اوور میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے  کھیل میں جان پیدا کردی آصف علی نے 30رنز بنائے  اور کلین بولڈ ہو گئے ۔شاداب خان 10رنز ہی بنا پائے ۔ محمد نواز 15 جبکہ حسن علی 2 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ بھارت نے 238رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے پر اعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا  اور دونوں اوپنرز شیکھر  دھون اور کپتان روہت شرما نے سینچریاں داغ دیں ۔ شیکھر دھون 100گیندوں پر 2 چھکوں اور 16چوکوں کی مدد سے 114رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان روہت شرما  111رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ امبیتی ریوڈو نے   12رنز بنائے ۔