Thursday, May 2, 2024

ایشیا کپ ، پاکستان آج اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گا

ایشیا کپ ، پاکستان آج اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گا
September 16, 2018
دبئی  ( 92 نیوز) ایشیا کپ کا میلہ متحدہ عرب امارات میں سج گیا ہے ، پاکستانی ٹیم آج ہانگ کانگ کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی ، پلئیرز نے آج کے میچ کی تیاری کیلئے گزشتہ روز  بھر پور ٹریننگ کی ۔ عرب امارات کے صحراؤں پر کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہو گیا اور  ایشیا کپ کا میلہ دبئی میں سج گیا ۔ شاہین  ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز آج  کریں گے،گرین شرٹس ابتدائی میچ میں ہانگ کانگ کیخلاف  میدان میں اترے گی ۔ کھلاڑیوں نے  آئی سی سی اکیڈمی میں چوتھے روز  بھی بھر پور ٹریننگ کی،بیٹنگ ،فیلڈنگ اور بیٹنگ میں  پلئیرز نے خوب جان ماری۔ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ 19ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا،ایونٹ میں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔