Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130رنز کا ٹارگٹ دیدیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130رنز کا ٹارگٹ دیدیا
March 2, 2016
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا ۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کی بنگالی باولرز نے دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں اور پاکستان کے ابتدائی تین بلے باز 18رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ بعد میں عمر اکمل بھی چار رنز بنا کر چلتے بنے ۔ پاکستان کی طرف سے شعیب ملک اور سرفرازاحمد کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت پاکستان 129رنز بنانے میں کامیاب رہا ۔ واضح رہےکہ شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں اور صفر پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹے ہیں ۔