Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اپنا تیسرا میچ آج میزبان بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اپنا تیسرا میچ آج میزبان بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا
March 2, 2016
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی  ایشیا کپ میں پاکستان  اپنا  تیسرا میچ  آج میزبان بنگلا دیش کے خلاف   کھیلے   گا سابق  ٹیسٹ کرکٹر محسن  حسن خان نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ اہم ہےکھلاڑیوں کو    جیت کے  جذبے   کے ساتھ  میدان میں اترنا  ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق  شاہین اپنے تیسرے میچ میں آج  بنگال ٹائیگرز  کا  سامنا کریں  گے میچ  پاکستانی   وقت   کے مطابق   شام ساڑھے  چھ  بجے شروع ہو  گا۔ پاکستان  کو  دو میچز میں سے  ایک میں شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں فتح اس کا مقدر بنی۔ نائنٹی ٹو نیوز کے تجزیہ کار  اورسابق  کوچ محسن حسن  خان کا کہنا  ہے کہ ٹیم کو جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا تاہم ایشیا کپ میں  اس کی  کارکردگی اچھی  نہیں رہی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان  دو پوائنٹ کے ساتھ  چوتھی پوزیشن پر ہے گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی کے لیے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہو گی۔