Thursday, September 19, 2024

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل  : بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل  : بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
March 6, 2016
  ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پہلے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ فائنل میچ ڈھاکا میں بارش کی وجہ سے تاخیرسے شروع ہورہا ہےا ور بیس بیس اوورز کی بجائے پندرہ پندرہ اووز کا میچ ہوگا ۔