Friday, September 20, 2024

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : بنگلہ دیش پاکستان کو 5وکٹوں سے پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی : بنگلہ دیش پاکستان کو 5وکٹوں سے پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا
March 2, 2016
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش پاکستان کو 5وکٹوں سے پچھاڑتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش پاکستان کو 5وکٹوں سے پچھاڑتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ گرین شرٹس کے تین ابتدائی بلے باز صرف 18رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ بعد میں آنے والے عمر اکمل بھی صرف چار رنز بناکر چلتے بنے جبکہ کپتان بھی بدترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے صفر پر آوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور شعیب ملک ہی کچھ دیر وکٹ پر ٹھہر سکے اور 129رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہے ۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیسویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا ۔