Thursday, September 19, 2024

ایشیا کپ میں ناکامیوں کی داستان رقم کر کے قومی ٹیم وطن واپس آ گئی

ایشیا کپ میں ناکامیوں کی داستان رقم کر کے قومی ٹیم وطن واپس آ گئی
March 6, 2016
لاہور (92نیوز) ایشیا کپ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی مگر ہارنے کی وجہ سے نہ صرف میڈیا بلکہ شائقین کرکٹ سے بھی منہ چھپاتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ وقار یونیس کے ہمراہ لاہور ائیر پورٹ پہنچی۔ کھلاڑیوں میں وہاب ریاض‘ عمر اکمل‘ محمد عامر‘ محمد حفیظ‘ محمد عرفان شامل تھے۔ سرفراز‘ انور علی‘ شرجیل خان اور محمد سمیع پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ ایئر پورٹ پر شکست کو بھلا کر زندہ دلانے لاہوریوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا مگر پاکستانی ٹیم کوچ سمیت شرمندگی کی وجہ سے چھپتی ہوئی پی سی بی کی گاڑی میں بیٹھ گئی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی کرکٹ کے متوالے موبائل فون پر گاڑی میں بیٹھے ہوئے شاہینوں کی تصاویر بنا رہے تھے جن سے شرماتے ہوئے وقار یونس نے چہرے کے آگے پردہ ڈال لیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔