ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ ٹیم میں اقبال قاسم‘ شکیل شیخ اور سبحان احمد شامل ہیں۔ مصباح الحق اور یونس خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ایک کمیٹی ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹرز کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرے گی۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تحقیقات کے لیے تو کمیٹی قائم کر دی لیکن عوام پوچھتے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتاو¿ں کی من مانیوں اور ناقص حکمت عملی پر ایکشن کون لے گا۔
ادھر چیئرمین پی سی بی نے مسلسل ناقص کارکردگی کے باوجود آفریدی کو تھپکی دیتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بھی کپتان رہنے کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا پٹھان ہوں‘ زبان دی ہے آفریدی ورلڈ کپ میں بھی کپتان ہوں گے لیکن کوئی ان سے پوچھے جناب کرکٹ میں کارکردگی ضروری ہے یا زبان۔ آپ کی زبان کی بات رہ جائے چاہے ملک کی عزت داو¿پر لگی رہے۔